18 دسمبر ، 2012
پنسلووینا…امریکی خاتون نے "خود کار ہاتھ " کی مدد سے تقریبا 10 سال بعد بغیر ہلے جلے کھانا کھایا۔ پنسلووینا کی53 سالہ خاتونJan کا گردن سے نچلا بدن بیماری کے باعث مکمل طور پر مفلوج ہے ، تقریبا 10 سال سے دوسروں کی مدد سے کھانے پینے والی خاتون نے جب خودکار ہاتھ سے چاکلیٹ اور کافی کے مزے لیے۔تو ان کی خوشی کی کوئی انتہا نہ تھی۔یونیورسٹی آف پیٹس برگ اسکول آف میڈیسن کے محقیقین کی تیار کردہ ہاتھ نما ڈیوائس سات مختلف اطراف میں گھوم سکتی ہے ،اور روزانہ ہونے والے کئی قدرتی اور پیچیدہ کام سرانجام دے سکتی ہے ، اس طرح چپ کے ذریعے دماغ سے منسلک ہونے والا یہ ہاتھ اصل ہاتھ کی طرح ہی کام کرتا ہے۔ یعنی انسان کو معذوری سے تقریباً نجات دے دیتا ہے۔