Time 06 مارچ ، 2023
پاکستان

عورت مارچ کی اجازت کا معاملہ، ہائیکورٹ نے ڈی سی لاہور کو کل طلب کرلیا

گزشتہ دنوں لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے 8 مارچ کو عورت مارچ کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا— فوٹو:فائل
گزشتہ دنوں لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے 8 مارچ کو عورت مارچ کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا— فوٹو:فائل

لاہور ہائیکورٹ نے عورت مارچ کی اجازت کیلئے دائر درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) سول لائن کو کل طلب کرلیا۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے عورت مارچ کی اجازت کیلئے دائر شہری کی درخواست پرسماعت کی۔ 

درخواست گزار کے مطابق ڈی سی لاہور کو عورت مارچ کیلئے درخواست دی لیکن اجازت نہیں ملی لہٰذا عدالت عورت مارچ کرنے اور سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے۔

 عدالت نے ڈی سی لاہور اور ایس پی سول لائن کو کل جواب سمیت طلب کرلیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جسٹس مزمل اختر نے درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے 8 مارچ کو عورت مارچ کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔

مزید خبریں :