Time 07 مارچ ، 2023
انٹرٹینمنٹ

نازش کےساتھ پراجیکٹ کرنے سے پہلے 4 مرتبہ سوچوں گا: فہد شیخ

اداکار فہد شیخ حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے جس دوران میزبان فہد مصطفیٰ نے فہد شیخ کے سامنے 3 اداکاراؤں کے نام رکھے/ فائل فوٹو
اداکار فہد شیخ حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے جس دوران میزبان فہد مصطفیٰ نے فہد شیخ کے سامنے 3 اداکاراؤں کے نام رکھے/ فائل فوٹو

اداکار فہد شیخ نے اداکارہ نازش جہانگیر کے ساتھ کام کے تجربے کو مشکل قرار دے دیا۔

اداکار فہد شیخ حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے جس دوران میزبان فہد مصطفیٰ نے فہد شیخ کے سامنے 3 اداکاراؤں (یشمیٰ گل، مشعل اور نازش جہانگیر ) کے نام دیے اور سوال کیا کہ ان میں سے وہ کون سی اداکارہ ہیں جن کے ساتھ وہ کام کرنے سے پہلے 4 بار سوچیں گے؟ 

میزبان کے سوال پر پہلے تو فہد نے نام لینے سے انکار کیا اور پھر میزبان کے اصرار نازش جہانگیر کا نام لیا اور بتایا کہ نازش مشکل اداکارہ ہیں۔

فہد مصطفیٰ نے اداکار سے اگلا سوال کیا کہ آپ کو کس قومی کرکٹر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اس کھلاڑی کی جگہ ٹیم میں آپ کو ہونا چاہیے؟ اس سوال پر میزبان نے اداکار فہد کے آگے شان مسعود ، امام الحق اور آصف علی کے نام رکھے گئے جس پر اداکار نے آصف علی کا نام لیا۔ 

مزید خبریں :