پاکستان

غیر ملکی ائیر لائن کے مسافر 9 گھنٹے تاخیر کے بعد خصوصی پرواز سے دبئی روانہ

طیارہ انتہائی نچلی پرواز کرتے ہوئے روانگی کے ٹھیک 11 منٹ بعد جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر 10 بج کر 18 منٹ پر بحفاظت لینڈ کرگیاتھا— فوٹو: فائل
طیارہ انتہائی نچلی پرواز کرتے ہوئے روانگی کے ٹھیک 11 منٹ بعد جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر 10 بج کر 18 منٹ پر بحفاظت لینڈ کرگیاتھا— فوٹو: فائل

طیارے کے انجن میں نقص کے باعث کراچی دوبارہ لینڈ کرنے والی فلائی دبئی کی پرواز کے 168 مسافر کراچی ائیر پورٹ سے 9 گھنٹے بعد متبادل خصوصی پرواز سے دبئی روانہ ہوگئے۔

پرواز ایف زیڈ 8087 کے طور پر فلائی دبئی کی انتظامیہ نے بوئنگ 737 طیارہ کراچی بھیجا،  یہ خصوصی پرواز صبح 10 بجے سے کراچی ائیر پورٹ پر موجود فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 334 کے 168 مسافروں کو لے کر دبئی روانہ ہوگئی۔

فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 334 نے جناح ائیرپورٹ سے مقررہ وقت سے 12 منٹ کی تاخیر سے صبح 10:07 بجے ٹیک آف کیا تھا۔ اڑان بھرنے کے چند سیکنڈ بعد ہی بوئنگ 737 کے ایک انجن سے شدید غڑغڑاہٹ کی آوازیں آنے پر پائلٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرول کو طیارے سے پرندہ ٹکرانے کی اطلاع دی۔

جس پر ایئر ٹریفک کنٹرول نے پائلٹ کو فوری لینڈنگ کی ہدایت کی۔

طیارہ انتہائی نچلی پرواز کرتے ہوئے روانگی کے ٹھیک 11 منٹ بعد جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر 10 بج کر 18 منٹ پر بحفاظت لینڈ کرگیاتھا۔

ترجمان ایوی ایشن نے تیاری کا معائنہ مکمل ہونے کے بعد غیر ملکی طیارے سے برڈ ہٹ معاملہ مشکوک قرار دیا۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ فلائی دبئی فلائٹ کے پائلٹ نے انجن نمبر 2 میں تھرتھراہٹ رپورٹ کی اور جہاز واپس اتارنے کی اجازت مانگی، اس موقع پر کسی قسم کے ہنگامی اقدامات کی ضرورت نہیں پڑی۔ 

ترجمان کے مطابق رن وے اور جہاز کے انجن کے معائنے پر برڈ ہٹ کے شواہد نہیں ملے البتہ معائنے پر انجن کے تین بلیڈ تسلی بخش پوزیشن حالت میں نہیں تھے، ٹیڑھے پائے گئے جس پر طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا۔ 

مزید خبریں :