05 اپریل ، 2023
اگر آپ آئندہ چند ماہ میں کہیں گھومنے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو سستی سیاحت کے لیے گوگل سرچ سے مدد لیں۔
جی ہاں واقعی گوگل نے 3 نئے سرچ فیچرز متعارف کرائے ہیں جن کا مقصد آپ کی سیاحت کے منصوبے کو سستا اور آسان بنانا ہے۔
کمپنی کے مطابق ان فیچرز سے فضائی سفر میں بچت کرنے میں مدد مل سکے گی جبکہ دورے کے لیے چیزوں کی منصوبہ بندی کرنا آسان ہو جائے گا۔
ان میں سے ایک فیچر کا نام فلائٹ پرائس گارنٹی ہے۔
گوگل فلائٹس میں پہلے ہی فضائی سفر کی قیمتوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے مگر اب اس حوالے سے ایک نئے پروگرام کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔
یہ پروگرام سب سے پہلے امریکا میں متعارف کرایا جائے گا جس کی مدد سے لوگ جان سکیں گے کہ کونسی پرواز سب سے کم قیمت ہوگی۔
دوسرا فیچر موبائل پر گوگل سرچ میں دستیاب ہوگا۔
اس فیچر سے لوگوں کو سیاحتی مقام میں رہنے کے لیے کسی ہوٹل کا انتخاب کر سکیں گے۔
اس مقصد کے لیے ایک سلائیڈ شو میں مختلف ہوٹلوں کو دیکھ کر ان میں سے کسی ایک انتخاب کرنا ممکن ہوگا۔
ہوٹلوں کے بارے میں مزید تفصیلات کو جاننے کا آپشن بھی فراہم کیا جائے گا۔
تیسرا فیچر کسی جگہ میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بننے والے مقامات کی قیمتوں کے بارے میں بتائے گا۔
اس مقصد کے لیے گوگل سرچ یا گوگل میپس کو کسی تفریحی مقام یا ٹور کمپنی کو دریافت کرنے کے لیے استعمال کرنا ہوگا جس سے مختلف جگہوں اور کمپنیوں کی قیمتوں کا علم ہوگا جبکہ ٹکٹیں خریدنا بھی ممکن ہوگا۔