پاکستان
22 دسمبر ، 2012

سیاست کے بغیر ریاست کا فارمولاڈالرز کے عوض امپورٹ ہوا، اعجازقادری

سیاست کے بغیر ریاست کا فارمولاڈالرز کے عوض امپورٹ ہوا، اعجازقادری

کراچی…سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سیاست کے بغیر ریاست کا فارمولا ڈالرز کے عوض اس ملک میں نیا امپورٹ ہوا ہے۔سنی تحریک کے رہنما ثروت اعجاز قادری نے محمدی کالونی سیکٹر کے تحت محمدی کالونی، ماڑی پور روڈ پر منعقدہ امام احمد رضا خان بریلوی کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب قرآن اور سنت کی بالادستی کے لئے ہمیں کام کرنا ہوگا اور یہی امن کا حقیقی فارمولہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنی حفاظت اب خود کرنی ہوگی کیونکہ یہ حکمران اور انتظامیہ کسی کو نہیں بچا سکتی،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ، احمد رضا خان فاضل بریلوی نے جب بھی اپنی قلم کا استعمال کیا حضورکی محبت کے لئے استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ سنی تحریک کا سفر شہادتوں کا سفر ہے اور آج تک ہمارے ہزاروں نوجوانوں ، علماء کرام اور قائدین کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے لیکن ہم آج بھی اسلام زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا رہے ہیں

مزید خبریں :