22 دسمبر ، 2012
گوجرانوالہ…گوجرانوالہ میں ڈاکووٴں نے ناکہ لگا کر درجنوں افراد کو لوٹ لیا۔متاثرہ افراد کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے نئی آبادی میں دو مسلح ڈاکووٴں نے ناکہ لگا رکھا تھا۔جنہوں نے 35 سے زائد افراد سے موبائل،نقد رقم اور خواتین سے زیورات لوٹ لئے۔واردات کے بعد ڈاکو فرار ہوتے ہوئے لوٹے گئے افراد سے موٹرسائیکلوں کی چابیاں بھی چھین کر لے گئے۔تاہم پولیس کے مطابق ڈاکووٴں نے 15 سے بیس افراد کو لوٹا اورڈاکووٴں کی تلاش جاری ہے۔