22 دسمبر ، 2012
کراچی …کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس کے ایک فلیٹ میں گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی جسے فائر برگیڈ کے عملے نے بجھادیا ،دھماکے سے چوکیدار بھی زخمی ہوا ہے۔پولیس کے مطابق پی ای سی ایچ ایس بلاک تین میں واقع ایک بلڈینگ کی بلائی منزل پر فلیٹ میں چوکیدار چائے بنانے میں مصروف تھا کے اچانک ایک دھماکہ اور اور اگ لگ گئی دھماکہ کی وجہ سے چوکیدار فرید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقع کے بعد پولیس اور فائر برگیڈ کا عملہ پہنچ گیا اور آگ پر قابو پالیا دھماکہ سے کمرے کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔