22 دسمبر ، 2012
کراچی…این جی ٹی…دنیامیں سب سے زیا دہ خو ش رہنے والے افراد میں لا طینی ملک پیر اگو ئے اور پا نا مہ کے با سی سب پر با زی لے گئے ہیں ۔ دُنیا کے مختلف ممالک کی عوا م میں خوشی ور سکو ن کی سطح کو جا نچنے کے لیے کیے جانے والے عا لمی گیلپ سر وے کے مطا بق تر قی یا فتہ اور جدیدترین ملک نہ ہونے کے با وجو د پیر اگو ئے اور پا نا مہ کے شہر ی اپنے طر زِ رہائش سے خو ش اور اندرونی طور پر دنیامیں سب سے زیا دہ مطمئن ہیں ۔ حیرت انگیز طور پر دنیا کے طا قتور اور امیر ترین مما لک کے شہری دس سب زیادہ خو ش اقوام کی فہر ست میں مو جو د نہیں ہیں ۔ سپر پاور امریک کے شہر ی خو شی کے معاملے میں بہت پیچھے یعنی چو نتیسویں ،جبکہ فرانسیسی اور جرمن چو بیسویں نمبر پر مو جو د ہیں ۔