22 دسمبر ، 2012
لندن…این جی ٹی…برطانیہ سے تعلق رکھنے والا 12سالہ کم عمر بچہ جیک ہل پہلے ہی دنیا کے عمر ترین ڈی جے(DJ)اور ایک منٹ کے مختصر وقت میں 10گا نوں کو ساتھ مکس کرنے سمیت چارعالمی ریکارڈ اپنے پاس رکھتا ہے، اب اُس نے اپنے ریکارڈز میں ایک نیا اضافہ کرلیا ہے۔دُنیا کا یہ سب سے ننھا ڈہی جے اب سب سے کم عمر ریکارڈ پروڈیوسر بھی بن گیا ہے۔جیک ہل نامی اس بچے نے حال ہی میں اتنی کم عمر میں ناصرف اپنا پہلا گانا لکھا بلکہ اُسے خود پروڈیوس اور مکس بھی کیا ہے جو اگلے سال جنوری میں باقاعدہ طور پر ریلیز کیا جائے گا۔ 3 سا ل کی عمر میں بطورِ ڈی جے مو سیقی کی دنیا میں قد م رکھنے والے اس بچے کے نئے کارنا مے کو گینز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔