Time 19 اپریل ، 2023
پاکستان

سپریم کورٹ نے 10 سال سے آڈٹ نہ ہونے کی خبروں کو بےبنیاد اور گمراہ کن قرار دیدیا

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو دی گئی معلومات درست نہیں ہیں: ترجمان سپریم کورٹ۔ فوٹو فائل
 پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو دی گئی معلومات درست نہیں ہیں: ترجمان سپریم کورٹ۔ فوٹو فائل

سپریم کورٹ نے 10 سال سے آڈٹ نہ ہونے کی خبروں کو بےبنیاد اور گمراہ کن قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ کے آڈٹ سے متعلق رجسٹرار کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں طلبی کے معاملے پر ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔

ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا جون 2021 تک آڈٹ مکمل ہو چکا ہے اور 2021 سے 2022 کے آڈٹ کا عمل جاری ہے، سپریم کورٹ کے آڈٹ سے متعلق آڈیٹر جنرل پاکستان سے تصدیق کی جا سکتی ہے۔

سپریم کورٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو دی گئی معلومات درست نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ چئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے سپریم کورٹ کے آڈٹ پر سوال اٹھاتے ہوئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو طلب کیا تھا۔ 


مزید خبریں :