Time 20 اپریل ، 2023
دنیا

کن ممالک میں عیدالفطر جمعے کو اور کن میں ہفتے کو منائی جائے گی؟

انڈونیشیا ، ملائیشیا، سنگاپور، آسٹریلیا، برونائی، جاپان، فلپائن اور تھائی لینڈ میں بھی عیدالفطر 22 اپریل کو ہوگی— فوٹو: فائل
انڈونیشیا ، ملائیشیا، سنگاپور، آسٹریلیا، برونائی، جاپان، فلپائن اور تھائی لینڈ میں بھی عیدالفطر 22 اپریل کو ہوگی— فوٹو: فائل

دنیا کے بعض ممالک میں عیدالفطر  جمعے کو جبکہ بعض میں ہفتے کے روز منائی جائے گی۔

سعودی عرب میں آج چاند نظر آگیا ہے اور وہاں جمعے کو عید الفطر منائی جائے گی۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات، افغانستان، ترکیہ اور مصر میں بھی عید 21 اپریل جمعے کو منائی جائےگی۔

پاکستان میں چاند نظر  نہیں آیا اور عید الفطر ہفتے کو ہوگی۔ ملائیشیا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور  ملائیشین حکومت کے مطابق ملائیشیا میں عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ ہوگی۔

اس کے علاوہ سنگاپور میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، مجلس علماء اسلام سنگاپور کے مطابق سنگاپور  میں عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتہ ہوگی۔

ادھر آسٹریلیا میں بھی عیدالفطر  22 اپریل بروز ہفتہ منائی جائے گی۔ برونائی، جاپان، فلپائن اور تھائی لینڈ میں بھی عیدالفطر 22 اپریل کو ہوگی۔

بھارت میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، بھارت میں عیدالفطر 22 اپریل ہفتے کو منائی جائےگی۔

ایران میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا،ایران میں عیدالفطر 22 اپریل ہفتے کو ہوگی۔

بنگلا دیش میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس جمعے کو ہوگا۔

مزید خبریں :