Time 24 اپریل ، 2023
صحت و سائنس

رمضان کے بعد بیماریوں سے بچنے کیلئے ماہرین نے نسخہ بتادیا

روزوں میں کھانے پینے میں اعتدال پسندی کے فوری بعد بے احتیاطی سے انسان مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوسکتا ہے جس میں ذیابیطس، امراض قلب، اسہال اور گیس کی شکایات بڑھ جاتی ہیں: ماہرین طب/ فائل فوٹو
روزوں میں کھانے پینے میں اعتدال پسندی کے فوری بعد بے احتیاطی سے انسان مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوسکتا ہے جس میں ذیابیطس، امراض قلب، اسہال اور گیس کی شکایات بڑھ جاتی ہیں: ماہرین طب/ فائل فوٹو

رمضان کے بعدکھانے پینے میں بے احتیاطی آپ کی عید الفطر کی خوشیوں کو متاثر کرسکتی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ اعتدال  سے کھائیں اور عید کی خوشیاں بھرپور طریقے سے منائیں۔

رمضان المبارک میں جہاں انسان میں روحانی تبدیلی رونما ہوتی ہے وہیں سحر اور افطار میں کھانے پینے میں وقفے سے نظام ہضمہ بہتر ہونےسے انسانی صحت پر مثبت اثرات سامنے آتے ہیں، اس لیے ماہرین صحت عید پر فوری طور پر روغنی اور زیادہ میٹھی چیزوں سے اجتناب کرنے پر زور دیتے ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق روزوں میں کھانے پینے میں اعتدال کے فوری بعد بے احتیاطی سے انسان مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوسکتا ہے جس میں ذیابیطس، امراض قلب، اسہال اور گیس کی شکایات بڑھ جاتی ہیں۔

ماہرین صحت عید کے موقع پر بچوں، بزرگوں اور حاملہ خواتین سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا افراد کو خاص احتیاط کرنے کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ عید کی خوشیاں بھر پور طریقے سے منائی جاسکیں۔

مزید خبریں :