Time 02 مئی ، 2023
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ: پرویز الہٰی کی گرفتاری سے روکنے کی استدعا مسترد، پولیس سے جواب طلب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی  کی گرفتاری سے روکنےکی استدعا مسترد کرتے ہوئے آئی جی پنجاب اور ڈی جی اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

 جسٹس سرفراز ڈوگر نے سابق وزیراعلیٰ کے بیٹے راسخ الہٰی کی پرویزالہٰی کےگھرپولیس آپریشن کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

عدالت نے پرویز الہٰی کی گرفتاری روکنےکی استدعا منظور نہیں کی اور آئی جی پنجاب اور ڈی جی اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پرویز الہٰی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

درخواست پر مزید سماعت 8 مئی کو ہوگی۔

مزید خبریں :