Time 21 مئی ، 2023
صحت و سائنس

کراچی میں خطرناک ٹائیفائیڈ کے پیش نظر محکمہ صحت کی ہدایات جاری

ایکس ڈی آر ٹائیفائڈ کے علاج کی مخصوص اینٹی بائیوٹک ادویات صرف بلڈ کلچر ٹیسٹ کے بعد دی جائیں: ایڈوائزری/ فائل فوٹو
ایکس ڈی آر ٹائیفائڈ کے علاج کی مخصوص اینٹی بائیوٹک ادویات صرف بلڈ کلچر ٹیسٹ کے بعد دی جائیں: ایڈوائزری/ فائل فوٹو

کراچی میں ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے ایڈوائزری جاری کردی۔

 محکمہ سندھ کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں سفارش کی گئی کہ کسی بھی بخار کے علاج کے لیےغیرضروری طور پر اینٹی بائیوٹک ادویات نہ دی جائیں اور  Azithromycin  نامی دوا کو بھی غیر ضروری طور پر تجویز نہ کیا جائے۔

 ایڈوائزری  کے مطابق ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کے علاج کی مخصوص اینٹی بائیوٹک ادویات صرف بلڈ کلچر ٹیسٹ کے بعد دی جائیں۔

 جاری ایڈوائزری میں ماہرین صحت نے  ویکسی نیشن سے محروم بچوں کو فوری ویکسین لگوانے کی بھی سفارش کی ہے۔

مزید خبریں :