20 مئی ، 2023
کراچی کے بچوں میں تھرڈ جنریشن اینٹی بائیوٹکس سے بھی ٹھیک نہ ہونے والا ٹائیفائیڈ پھیلنے لگا۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن نہ ہونے سے بچے ایکس ٹینسو ڈرگ ریززٹنٹ ٹائیفائیڈ کا شکار ہو رہے ہیں۔
بخار کی شکایت کے ساتھ اسپتالوں میں داخل ہونے والے دس فیصد بچے ایکس ٹی آر ٹائیفائیڈ میں مبتلا ہیں، جس کا سبب 2019 کی ویکسینیشن مہم میں کراچی اور سندھ میں بچوں کو ٹائیفائیڈ کی ویکسینیشن کا نہ ہونا ہے۔
وفاقی ویکسینیشن پروگرام کی جانب سے ویکسین کی عدم فراہمی کی وجہ سےسندھ میں صرف نو ماہ کے بچوں کو ویکسین لگ رہی ہے۔