Time 23 مئی ، 2023
پاکستان

پشاور: پولیس کے پی ٹی آئی کے سابق وزرا کے گھروں پر چھاپے

اسد قیصر، سابق اسپیکر کے پی مشتاق غنی، عاطف خان اور شہرام ترکئی نے گرفتاری سے بچنے کےلیے عدالت سے ضمانت لے رکھی ہے: پولیس/ فائل فوٹو
اسد قیصر، سابق اسپیکر کے پی مشتاق غنی، عاطف خان اور شہرام ترکئی نے گرفتاری سے بچنے کےلیے عدالت سے ضمانت لے رکھی ہے: پولیس/ فائل فوٹو

پشاور: پولیس نے پی ٹی آئی کے سابق وزرا کے گھروں پر چھاپے مارے جس کے بعد وہ روپوش ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سابق صوبائی وزرا کامران بنگش اور تیمور سلیم جھگڑا کے گھروں پر چھاپے مارے گئے جب کہ  سابق ایم این اے شوکت علی کےگھر، پلازا اور حجروں پر چھاپے  مارے گئے لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق سابق رکن اسمبلی ملک واجد خان اسلام آباد میں روپوش ہوگئے جب کہ آصف خان کے گھر اور پیٹرول پمپ پر بھی چھاپے مارے گئے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ سابق گورنر شاہ فرمان کے خلاف تھری ایم پی او کے تحت مقدمہ درج ہے۔

پولیس کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق اسپیکر کے پی مشتاق غنی، عاطف خان اور شہرام ترکئی نے گرفتاری سے بچنے کےلیے عدالت سے ضمانت لے رکھی ہے۔

پولیس کے مطابق سوات میں مراد سعید کے خلاف مقدمہ درج ہے اور وہ 9 مئی سے غائب ہیں۔

مزید خبریں :