Time 03 جولائی ، 2023
کھیل

بھارت کو آسٹریلیا اور پاکستان سے ابتدا میں کھیلنے کا فائدہ ہوگا : سنیل گواسکر

اگر آپ نسبتاً کمزور ٹیم سے بعد میں کھیلتے ہیں تو آپ ضرورت کے مطابق مارجن سے جیتنے کی کوشش کرسکتے ہیں: سابق بھارتی کپتان/ فائل فوٹو
اگر آپ نسبتاً کمزور ٹیم سے بعد میں کھیلتے ہیں تو آپ ضرورت کے مطابق مارجن سے جیتنے کی کوشش کرسکتے ہیں: سابق بھارتی کپتان/ فائل فوٹو

بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے ورلڈکپ 2023 میں  پاکستان اور آسٹریلیا  سے مقابلے کو بھارت کیلئے فائدہ مند قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیاکے مطابق سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے کہا ہےکہ بھارت کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے میزبان ہونے کا فائدہ ہے۔

 اچھی ٹیموں سے آغاز میں ہی کھیلنا اچھا ہوتا ہے: سنیل گواسکر

سنیل گواسکر نے کہا کہ بھارت کو آسٹریلیا اور پاکستان سے ابتدا میں کھیلنے کا فائد ہ ہوگا کیوں کہ اچھی ٹیموں سے آغاز میں ہی کھیلنا اچھا ہوتا ہے، اگر آپ نسبتاً کمزور ٹیم سے بعد میں کھیلتے ہیں تو آپ ضرورت کے مطابق مارجن سے جیتنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

سابق بھارتی کپتان  نے بھارت کا آسٹریلیا سے مقابلہ مشکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ  بھارت کے لیے لازمی طور پر جیتنے والے میچ میں  آسٹریلیا سے  مقابلہ مشکل ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ میں بھارت آسٹریلیا کے خلاف 8 اکتوبر کو چنئی میں کھیلے گا  جب کہ بھارت اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہو گا۔

مزید خبریں :