Time 05 جولائی ، 2023
دنیا

ٹائٹن خراب ہوئی تو کیا کہا گیا؟ ٹائی ٹینک کے سفر پر جانیوالے سیاح کا انکشاف

2 برس پہلے ٹائٹن کی سیاحت کرنے والے  جاڈن پین نے  انکشاف کیا ہے کہ  ٹائٹن خراب ہوئی تو اوشین گیٹ کمپنی کے سربراہ نے کہا سو جاؤ، کچھ نہیں ہوگا۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق  جارڈن پین نے بتایا کہ 2 برس پہلے ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کا سفر شروع ہونے کے 2 گھنٹے بعد ہی بیٹری خراب ہوگئی تھی جس کی وجہ سے ٹائٹن بحیرہ اوقیانوس کی تہہ میں 24 گھنٹے پھنسی رہی تھی۔

جاڈن کے مطابق ٹائٹن کے سی ای او اسٹاکٹن رش نے تسلیم کیا تھاکہ ایک بیٹری خراب ہونے کی وجہ سے ٹائٹن سطح سمندر پرواپس نہیں جاپارہی تھی مگرخوش قسمتی سے ہائیڈرولکس کی مدد سے وزن گرالیا تھا اور ٹائٹن واپس اوپر آگئی تھی۔ 

جاڈن پین  کا کہنا تھا کہ ٹائٹن خراب ہونے پر جب انہیں سونے کا کہا گیا تو انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے اسٹاکٹن رش مذاق کررہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اوشین گیٹ کی تیار کردہ یہ آبدوز 18 جون کو بحر اوقیانوس میں ٹائی ٹینک کی جانب جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی تھی، حادثے میں ٹائٹن سی ای او اورپاکستانی تاجر شہزادہ داؤد سمیت 5 افراد جان سے گئے۔

 ٹائٹن کے سربراہ کا ویڈیو اعتراف

دوسری جانب ٹائٹن کے سربراہ کی پچھلےسال کی ویڈیو بھی سامنےآئی ہےجس میں وہ اعتراف کررہے ہیں کہ ایک مشن کےدوران آبدوز نما سے غیرمعمولی آواز سنائی دی تھی مگر انہوں نے اس آواز کو یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ انتہائی زیر سمندر جانیوالی ہر آبدوز کسی نہ کسی موقع پر آواز پیدا کرتی ہے اور یہ عام بات ہے۔

نیویارک ٹائمز کا دعویٰ 

حال ہی میں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ  ٹائی ٹینک کے ملبے کی جانب سے سفر کے دوران تباہ ہونے والی سیاحتی آبدوز ٹائٹن پر سوار مسافروں نے ممکنہ طور پر اپنی زندگی کے آخری گھنٹے مکمل تاریکی میں موسیقی سنتے اور سمندر میں جگمگانے والے جانداروں کو دیکھتے ہوئے گزارے۔

مزید خبریں :