سورج کا اصل رنگ کیا ہے؟

سورج کی 18 مئی 2022 کو کھینچی گئی ایک تصویر / فوٹو بشکریہ یورپین اسپیس ایجنسی
سورج کی 18 مئی 2022 کو کھینچی گئی ایک تصویر / فوٹو بشکریہ یورپین اسپیس ایجنسی

کئی بار سورج پیلا نظر آتا ہے جبکہ شام کو اس کی رنگت سرخ محسوس ہوتی ہے، جبکہ خلا میں جانے والے افراد کو وہ سفید محسوس ہوتا ہے اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے خیال میں وہ سبز رنگ کا ہے۔

تو سورج کا اصل رنگ کیا ہے؟

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سورج کے مختلف رنگوں میں نظر آنے کی وجہ زمین کی فضا میں اس کی روشنی کے پھیلاؤ کا انداز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں وہی رنگ نظر آتا ہے جو تنگ ویو لینتھ (طول موج) رینج میں ریڈی ایشن سے نمایاں ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سورج ہر طرح کی ویو لینتھ پر ریڈی ایشن کو خارج کرتا ہے جس سے رنگ آپس میں مل کر سفید نظر آتے ہیں، مگر جب وہ روشنی زمینی فضا پر پہنچتی ہے تو وہ پیلی نظر آتی ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق سورج کی روشنی صبح اور شام کو سرخ اس لیے نظر آتی ہے کیونکہ زمینی فضا کے ایسے نچلے حصے میں سفر کرتی ہے جہاں گرد اور آلودگی زیادہ ہوتی ہے۔

ان کے بقول اسی وجہ سے طیاروں میں سفر کے دوران سورج سفید محسوس ہوتا ہے کیونکہ وہاں رکاوٹیں کم ہوتی ہیں اور بالائی خلا میں بھی سورج کا واضح نظارہ ہوتا ہے۔

کچھ ماہرین کے مطابق انسانوں کے لیے سورج کی رنگت کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ ہماری آنکھیں اور دماغ کس طرح روشنی کی وضاحت کرتے ہیں۔

اس سوال کا جواب ایلون مسک نے دسمبر 2022 میں ایک ٹوئٹ کے جواب میں دیتے ہوئے کہا کہ سورج سبز رنگ کا ہے۔

خیال رہے کہ ہمارے نظام شمسی کا یہ ستارہ ہائیڈروجن اور ہیلیم سے بنا ہے اور تمام سیارے اسی کے گرد گردش کرتے ہیں۔

مزید خبریں :