17 جولائی ، 2023
ازبکستان کے شہر تاشقند میں جاری سینٹرل ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے تیسرے میچ میں قازقستان کو 3-0 سے شکست دیدی۔
پاکستان والی بال فیڈریشن کے مطابق ازبکستان میں جاری ایونٹ کے تیسرے میچ میں بھی پاکستان نے شاندار کھیل پیش کیا۔
فیڈریشن کے مطابق پاکستانی ٹیم نے بغیر کوئی سیٹ ڈراپ کرتے ہوئے، 28-30، 23-25 اور 12-25 کے اسکور سے قازقستان کو شکست دی۔
سینٹرل ایشیا انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے دوران پاکستان نے تین میں سے دو میچز جیتے ہیں۔ پہلے میچ میں پاکستان انڈر 16 ٹیم نے ایران کو شکست دی تھی۔
تاشقند میں جاری چیمپئن شپ کے دوسرے میچ میں پاکستان کو 2-3 سے شکست ہوئی۔ پاکستان کو ایک موقع پر 1-2 کی برتری تھی لیکن ازبکستان نے آخری سیٹ جیت کر فتح حاصل کی۔