20 جولائی ، 2023
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری تھارٹی (نیپرا) نےکے الیکٹرک کے لائسنس میں 6 ماہ کی عبوری توسیع کردی۔
نیپرا نے لائسنس میں توسیع کا فیصلہ کے الیکٹرک کو بھجوادیا ہے۔
نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کے لائسنس کی20 سال کی مدت آج ختم ہو رہی ہے،کے الیکٹرک نے لائسنس میں20 سال تجدید کی درخواست کی تھی، عوامی سماعت کے بعد لائسنس کی تجدید سے متعلق تعین کیا جائےگا۔
نیپرا کا کہنا ہےکہ کے الیکٹرک کے لائسنس میں 6 ماہ توسیع کا عبوری ریلیف دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ کراچی میں بجلی کی فراہمی کے ذمہ دار نجی ادارےکے الیکٹرک نے ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدید کے لیے نیپرا کو درخواست دے رکھی ہے، کے الیکٹرک کی جانب سے 20 سال کے لیے ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدیدکی درخواست کی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہےکہ کے الیکٹرک 34 لاکھ صارفین کو خدمات فراہم کر رہا ہے، لائسنس کی تجدید صارفین اور الیکٹرک پاور انڈسٹری کے مفاد میں ہے۔