03 جنوری ، 2013
سڈنی … سڈنی فیسٹیول کی ریہرسل کے موقع پر 50 فٹ لمبی ربر ڈک کیلئے سڈنی ہاربر کے دریا کو باتھ ٹب میں تبدیل کردیا گیا۔ زرد رنگ کی یہ طویل القامت ربر ڈک اس سے پہلے فرانس، نیدر لینڈرز، جاپان، برازیل اور نیوزی لینڈ میں بھی نمائش کیلئے پیش کی جاچکی ہے۔ ربر ڈک کی تیاری میں 3 ہفتے کا وقت لگا ہے۔ ہفتے کے روز سے شروع ہونے والے سڈنی فیسٹیول کے دوران یہ ربر ڈک 23 جنوری تک سڈنی ہاربر کے پانی میں تیرتی دیکھی جاسکے گی۔ فیسٹیول کے ڈائریکٹر کے مطابق فیسٹیول کے دل لبھانے والے نظارے ہائی وے پر کھڑے ہوکر بھی دیکھے جاسکیں گے۔