Time 22 جولائی ، 2023
پاکستان

منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہٰی اشتہاری قرار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان تحریک  انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کو  اشتہاری قرار دے دیا۔

مجسٹریٹ نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے تفتیشی افسر کی درخواست پر مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کا حکم جاری کیا۔

عدالت نے مونس الہٰی کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے۔

ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مونس الہٰی کو شامل تفتیش کرنےکی کوشش کی گئی، اشتہاربھی چسپاں کیےگئے، ملزم دانستہ روپوش ہے، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔

 عدالت نے ایف آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے مونس الہٰی  کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور انہیں اشتہاری قرار دے دیا۔

مزید خبریں :