Time 02 اگست ، 2023
کھیل

عشنا بلی جین کنگ کپ کمٹمنٹ ایوارڈ جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئیں

عشنا سہیل کو پاکستان کی 16 سال نمائندگی اور پاکستان کے لیے سب سے زیادہ سنگلز اور ڈبلز مقابلے جیتنے پر ایوارڈ ملا/ فوٹو جیو نیوز
عشنا سہیل کو پاکستان کی 16 سال نمائندگی اور پاکستان کے لیے سب سے زیادہ سنگلز اور ڈبلز مقابلے جیتنے پر ایوارڈ ملا/ فوٹو جیو نیوز

پاکستان ٹینس اسٹار عشنا سہیل بلی جین کنگ کپ کمٹمنٹ ایوارڈ جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئیں۔

پاکستان ویمن ٹینس ٹیم نے ملائیشیا میں ہونے و الے بلی جین کنگ کپ میں شرکت کی اور اس موقع پر پاکستان ٹینس اسٹار عشنا سہیل بلی جین کنگ کپ کمٹمنٹ ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں اور انہیں کوالالمپور میں آئی ٹی ایف نے کمٹمنٹ ایوارڈ سے نوازا۔

عشنا سہیل کو 16 سال پاکستان کی نمائندگی کرنے اور اپنے ملک کے لیے سب سے زیادہ سنگلز اور ڈبلز مقابلے جیتنے پر  بلی جین کنگ کپ کمٹمنٹ ایوارڈ ملا، ایوارڈ کے موقع پر عشنا سہیل کے والدین بھی تقریب میں موجود تھے۔

عشنا سہیل کا کہنا ہے کہ یہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے اور میں یہ ایوارڈ ملنے پر بہت پرجوش ہوں کیونکہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی میں پاکستان کی پہلی خاتون کھلاڑی ہوں، بین الاقوامی سطح پر مجھے سراہا گیا ہے اور میں پاکستان کے لیے مزید اعزازات حاصل کرنا چاہتی ہوں۔

مزید خبریں :