Time 03 اگست ، 2023
کھیل

وزیر اعظم کو پی سی بی کے سابق الیکشن کمشنر کیخلاف لکھا جانے والا خط سامنے آگیا

خط میں احمد شہزاد فاروق رانا کی نگرانی میں ہونے والے انتخابات میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے نشاندہی کی گئی ہے— فوٹو: فائل
خط میں احمد شہزاد فاروق رانا کی نگرانی میں ہونے والے انتخابات میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے نشاندہی کی گئی ہے— فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پیٹرن وزیر اعظم شہباز شریف کو پی سی بی کے سابق الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا کے خلاف لکھا جانے والا خط سامنے آگیا۔

خط ایبٹ آباد ،راولپنڈی ، اسلام آباد کے سابق عہدیدارن نے لکھا، خط لکھنے والوں میں عامر نواب احمد ندیم سڈل اور محمد اسمٰعیل شامل ہیں۔

خط میں احمد شہزاد فاروق رانا کی نگرانی میں ہونے والے انتخابات میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے نشاندہی کی گئی ہے، خط میں مختلف ریجنز میں ہونے والی انتخابی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ انتخابی عمل کے دوران غیر قانونی اور غیر آئینی کام کیے گیے۔ خط میں فاٹا ریجن کے نارتھ وزیرستان ڈسٹرکٹ ڈیرہ اسماعیل خان اور باجوڑ ایجنسی میں غیر آئینی عمل کی نشاندہی کی گئی۔

پشاور ریجن، راولپنڈی ریجن اور اسلام آباد ریجن کے انتخابی عمل پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ انتخابی عمل کے حوالے سے شکایات کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں، قانون اور آئین پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔

مزید خبریں :