Time 06 اگست ، 2023
کھیل

آسٹریلیا کی قیادت کون کریگا؟ ٹیم کا نیا کپتان سامنے آنیکا امکان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں نئے کپتان کے سامنے آنے کا امکان ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقا اور بھارت کے دورے کے لیے نئے کپتان کا اعلان کیا جاسکتا ہے، پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں نیا وائٹ بال کپتان ہوگا۔

کپتان پیٹ کمنز آخری ایشیز ٹیسٹ میں کہنی کی انجری کا شکار ہوگئے تھے، انجری کے باعث پیٹ کمنز  جنوبی افریقا کا دورہ نہیں کریں گے، پیٹ ممکنہ طور پر ورلڈ کپ سے قبل بھارت کے خلاف تین ون ڈے میچز میں آرام کریں گے۔

آسٹریلیا نے اگست ستمبر میں جنوبی افریقا میں تین ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ون ڈے میچز کھیلنے ہیں، زیادہ فارمیٹ کھیلنے والے آسٹریلوی کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آرام کریں گے۔

جنوبی افریقا کے دورے کے فوری بعد آسٹریلوی ٹیم تین ون ڈے میچزکی سیریز کے لیے انڈیا پہنچے گی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مچل مارش قیادت سنبھالنے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں، اس کے علاوہ گلین میکسویل بھی کپتانی کی دوڑ میں شامل ہیں۔

جنوبی افریقا میں وائٹ بال سیریز 30 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلی جائے گی۔

مزید خبریں :