13 اگست ، 2023
امریکا کی یونائٹڈ ائیر لائنز کی لاس اینجلس سے نیویارک کے لیے پرواز میں اڑان بھرتے ہی ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔
بوئنگ 757 طیارے نے پرواز یو ایل 1076 کے طور پر دوپہر 12 بجکر 25 منٹ پر نیویارک کے لیے اڑان بھری۔
ٹیک آف کرنے کے 12 منٹ بعد ائیر ٹریفک کنٹرول کو طیارے سے ہنگامی صورتحال کے سگنل موصول ہوئے۔
اے ٹی سی کی ہدایت ملنے پر پائلٹ نے طیارے کو فضا میں ہولڈ کر لیا اور روانگی منسوخ کرکے پائلٹ طیارے سے سمندر پر چکر کاٹتا رہا۔
بعدازاں طیارہ سوا گھنٹے بعد لاس اینجلس ائیرپورٹ پر باحفاظت لینڈ کر گیا۔