07 جنوری ، 2013
ملتان …ملتان میں وکلاء نے سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد مرحوم کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی۔ ملتان میں ڈسٹرکٹ بار گراوٴنڈ میں وکلاء نے جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی اور مرحوم کی درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی وکلاء نے اس موقع پر قاضی حسین احمد کی سیاسی جدوجہد کو سراہا وکلاء کا کہنا تھا کہ قاضی حسین احمد کی اچانک وفات نے سیاسی خلا پیدا کر دیا ہے بلا شبہ وہ ایک منجھے ہوئے سیاستدان تھے جو سیاسی امور پر گہری نگاہ بھی رکھتے تھے۔