08 جنوری ، 2013
لاہور ....وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب سیاسی ڈیل کے تحت آئے ہیں انہیں کچھ چھپانے کی ضرورت نہیں، پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے، الطاف حسین اور پیپلز پارٹی کی معافی میں بہت فرق ہے، الطاف حسین کے ڈرون حملے سے اللہ محفوظ رکھے۔ان کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب نے اپنے عشایئے میں ن لیگ کو باقاعدہ مدعو نہیں کیا تھا۔