08 جنوری ، 2013
اسلام آباد…چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق اسلام آباد میں گن کلب کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، کل اس کیس کو سن کر فیصلہ دیا جائے گا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اربوں روپے مالیت کی اراضی گن کلب کو الاٹ کرنے سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس نے کہا ہے کہ یہ 72 ایکڑ اراضی کا معاملہ ہے، بورڈ ارکان میں کوئی نمائندہ ایسا نہیں جو منتخب ہو کر آیا ہو۔