صحت و سائنس
Time 23 اکتوبر ، 2023

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں کینسر اسپتال بنانے کی منظوری دیدی

مناواں اسپتال کے دورے کے موقع پر انہوں نے یہ اعلان کیا / فائل فوٹو
مناواں اسپتال کے دورے کے موقع پر انہوں نے یہ اعلان کیا / فائل فوٹو

پنجاب کی نگران حکومت نے لاہور میں کینسر اسپتال بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں کینسر اسپتال بنانے کی منظوری دیتے ہوئے پلان طلب کرلیا ہے۔

مناواں اسپتال کے دوران کے محسن نقوی نے کینسر اسپتال کے لیے مجوزہ اراضی اور عمارت کا معائنہ کیا۔

نگران وزیراعلیٰ کی زیر صدارت مناواں اسپتال میں اجلاس ہوا۔

اس موقع پر انہوں نے انتظامیہ کو مناواں اسپتال کو کینسر اسپتال میں تبدیل کرنے کا ٹاسک دیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ 14 کروڑ عوام کے صوبے میں کینسر کا ایک بھی جدید سرکاری اسپتال نہیں ہے۔

انہوں نے کینسر اسپتال کے ڈیزائن اور دیگر امور جلد طے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مشینری اور آلات خریدنے کی بھی منصوبہ بندی کی جائے۔

مزید خبریں :