Time 04 نومبر ، 2023
صحت و سائنس

سول اسپتال کوئٹہ کے آئی سی یو میں 5 ڈاکٹرز سمیت 9 افراد کانگو وائرس میں مبتلا

گزشتہ روز اسپتال میں 18 افراد کے پی سی آرٹیسٹ کرائے گئے تھے— فوٹو:فائل
گزشتہ روز اسپتال میں 18 افراد کے پی سی آرٹیسٹ کرائے گئے تھے— فوٹو:فائل

سول اسپتال کوئٹہ کے میڈیسن وارڈ کے آئی سی یو میں 5 ڈاکٹروں سمیت  9 افراد کانگو وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق اسپتال میں 18افراد کے پی سی آر ٹیسٹ کرائے گئے جن میں سے 9 مریضوں کے کانگو وائرس میں مبتلاہونے کی تصدیق ہوئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ مریضوں میں 5 ڈاکٹرز شامل ہیں۔

دوسری جانب سول اسپتال میں کانگو وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر ٹراما سینٹر میں مریضوں کی عیادت پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

ٹراما سینٹر میں ڈاکٹروں اور اسٹاف کوغیرضروری آمدورفت نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر کے مطابق سول اسپتال کے مریضوں کے ٹراما سینٹر میں ٹیسٹ، ایکسرے اور سی ٹی اسکین پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :