Time 07 نومبر ، 2023
دنیا

بھارت: 5 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد گلہ کاٹ کر قتل کردیا گیا

رات کے وقت بچی ایک نامعلوم شخص کے ساتھ آئی تھی اور اس نے دکان سے چاکلیٹ لی: دکاندارکا بیان/ فائل فوٹو
رات کے وقت بچی ایک نامعلوم شخص کے ساتھ آئی تھی اور اس نے دکان سے چاکلیٹ لی: دکاندارکا بیان/ فائل فوٹو

بھارت میں 5 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد گلہ کاٹ کر قتل کردیا گیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پیر کے روز بھونیشور شہر میں پیش آیا، بچی گھر پر اکیلی تھی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم نے بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اپنا جرم چھپانے کیلئے اس کا گلہ کاٹ دیا۔

پولیس کے مطابق بچی کے والدین نے بتایا کہ واقعے کے وقت وہ گھر پر نہیں تھے، گھر آئے تو انہیں بچی نہیں ملی جس کی تلاش کے دوران معلوم ہوا کہ بچی بیڈ کے نیچے مردہ حالت میں موجود ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ والدین کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے تفتیش کی گئی تو دکاندار نے بتایا کہ رات کے وقت بچی ایک نامعلوم شخص کے ساتھ آئی تھی اور اس نے دکان سے چاکلیٹ لی۔

پولیس کے مطابق ملزم کا پتا لگانے اور اس کی گرفتاری کیلئے اسپیشل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جب کہ بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :