Time 19 ستمبر ، 2024
دنیا

بھارت: زمینی تنازع پر نچلی ذات والوں کے درجنوں گھر نذر آتش

بھارت: زمینی تنازع پر نچلی ذات والوں کے درجنوں گھر نذر آتش
ریاست بہار کے ضلع نوادہ میں بدھ کی شام کو درجنوں گھروں کو آگ لگانے کا واقعہ پیش آیا/ فوٹو بھارتی میڈیا

بھارت میں زمینی تنازع پر نچلی ذات والوں کے درجنوں  گھروں کو نذر آتش کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ضلع نوادہ میں بدھ کی شام کو درجنوں گھروں کو آگ لگانے کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فائر بریگیڈ کے عملے کے ساتھ موقع پر فوری پہنچ گئی اور آگ پر قابو پایا۔

پولیس کے مطابق علاقہ مکینوں نے بتایا کہ ایک گروہ نے گھروں کو آگ لگانا شروع کی جب کہ  گھروں کو نذر آتش کرنے کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

 پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ یہ واقعہ زمینی تنازع ہوسکتا ہے تاہم مقدمہ درج کرکے 10 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ دلت( نچلی ذات) والوں پر مظالم کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کسی بھی جانی نقصان اور زخمیوں کی تعداد نہیں بتائی گئی ہے۔

مزید خبریں :