Time 19 ستمبر ، 2024
دنیا

مجسٹریٹ کے رویے سے دلبرداشتہ پولیس افسر ٹرین کی پٹری پر لیٹ گیا

مجسٹریٹ کے رویے سے دلبرداشتہ پولیس افسر ٹرین کی پٹری پر لیٹ گیا
واقعہ ریاست اتر پردیش کے شہر علی گڑھ میں پیش آیا جہاں ایک سب انسپکٹر نے خودکشی کرنے کا انتہائی قدم اٹھایا/ فوٹو بھارتی میڈیا

بھارت میں ایک پولیس افسر نے مجسٹریٹ کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کا فیصلہ کیا اور ریلوے لائن پر لیٹ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے شہر علی  گڑھ میں پیش آیا جہاں ایک سب انسپکٹر نے خودکشی کرنے کا انتہائی قدم اٹھایا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سب انسپکٹر سچن کمار عدالت  میں پیش آنے والے برے رویے سے دلبرداشتہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سب انسپکٹر نے دعویٰ کیا کہ اس نے موٹر سائیکل چور گینگ کے 5 ملزمان کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا تاہم اس کے باوجود مجسٹریٹ نے اس کے ساتھ برا رویہ اختیار کیا۔

سچن کمار کے مطابق عدالت کی جانب سے اسے شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک موٹر سائیکل چوروں کے ساتھ انتظار کرنے پر مجبور کیا گیا اور پھر مجسٹریٹ اسے ہر 10 منٹ بعد اپنے ریسٹ ہاؤس بلا کر اس کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرتا۔

سب انسپکٹر نے بتایا کہ مجسٹریٹ کا خیال ہے کہ یہ موٹر سائیکل چور غیر قانونی طریقوں سے پکڑے گئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق عدالت کے برے رویے سے دلبرداشتہ  سب انسپکٹر نے خودکشی کرنے کا فیصلہ کیا اور ٹرین کی پٹری پر جا کر لیٹ گیا جس کی اطلاع ملتے ہی دیگر پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر اس کی جان بچائی۔

مزید خبریں :