پاکستان
Time 07 دسمبر ، 2023

بہاولپور: چڑیا گھر میں شیر کے پنجرے سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی

فوٹو: انٹرنیٹ
فوٹو: انٹرنیٹ

بہاولپور کے چڑیا گھر میں شیر کے پنجرے سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق نوجوان کی شناخت بلاول جاوید کے نام سے ہوئی ہے جوگرین ٹاؤن لاہور کا رہائشی تھا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہےکہ  شناخت نوجوان کےکپڑوں سے ملے سروس کارڈ کے ذریعے ہوئی، بلاول جاوید کے والد نے بتایا کہ ان کا بیٹا منشیات کا عادی تھا، بلاول جاوید کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں 3 مقدمات بھی درج ہیں۔

دوسری جانب  نوجوان چڑیا گھر میں کیسے اور کس راستے سے داخل ہوا، اس بارے میں چڑیا گھر  انتظامیہ کی  تحقیقاتی کمیٹی کی تحقیقات جاری ہیں۔ 

نگران  وزیراعلیٰ پنجاب اور کمشنر بہاولپور کی بنائی گئی کمیٹیاں تحقیقات کر رہی ہیں۔

لاش کا پوسٹ مارٹم  بہاولپور کے  وکٹوریہ اسپتال میں مکمل کرلیا گیا ہے، ابتدائی پوسٹ مارٹم  رپورٹ کے مطابق شیروں نے نوجوان کی گردن کو  بری طرح نوچ ڈالا  تھا، نوجوان کے شیروں کے حملے کے دوران  مزاحمت کے شواہد  بھی سامنے آئے۔

انتظامیہ کے مطابق نوجوان کے شیروں کے  پنجرے میں جانےکی وجہ  اور  راستےکا علم نہیں ہوسکا۔

مزید خبریں :