18 جنوری ، 2013
پشاور…پشاور کے علاقہ صدر نوتھیہ، گلبرگ اور مسکین آباد میں تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم مکمل ہوگئی بائیس ہزار بچوں کو ویکسین پلائی گئی محکمہ صحت ذرائع کے مطابق سیکورٹی خدشات پرتین روز سے جاری جزوی قومی انسداد پولیو ختم ہوگئی مہم کے دوران نوتھیہ ،گلبرگ، صدر ،کوٹلہ محسن خان اور مسکین آباد سمیت صدر کے دیگر علاقوں میں بائیس ہزار دو سو بچوں کو ویکسی نیشن دی گئی محکمہ صحت ذرائع کے مطابق خصوصی پولیو مہم بھی پشاور کی تیس سے زیادہ حساس یونین کونسلوں میں اگلے ہفتہ شروع کی جائے گی جبکہ پولیو ورکرز کو بھی سیکورٹی دینے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائینگے ۔