18 جنوری ، 2013
ویانا … آسٹریا میں جاری شدید برفباری کے باعث 160 پروازیں منسوخ اور کئی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی میں خلل دیکھنے میں آرہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 10 برسوں میں آسٹریا میں پڑنے والی سردی کی شدید ترین لہر ہے، شہری علاقوں میں اب تک 100 سینٹی میٹر تک برف پڑچکی ہے، برفباری کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔ ویانا ایئر پورٹ پر 160 پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں، کئی ٹرینوں کی آمد ورفت میں خلل پڑرہا ہے اور سپر ہائی وے بند کردیا گیا ہے۔ برفباری کی وجہ سے ویانا میں ایک ٹرین پٹری سے اتر گئی۔ امدادی کارکن سڑکوں سے برف ہٹانے اور راستے کلیئر کرنے میں مصروف ہیں۔