19 جنوری ، 2013
بہاولپور … سیالکوٹ سے کراچی جانیوالی علامہ اقبال ایکسپریس بہاولپور کے نزدیک کھلے پھاٹک پر ٹریکٹر سے ٹکرا گئی، مسافر محفوظ رہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق گاڑی بہاولپور کے قریب مبارک پور ریلوے اسٹیشن کے قریب جارہی تھی کہ کھلے پھاٹک پر ٹریکٹر اس کے سامنے آگیا، ٹریکٹر پر سوار افراد نے ٹرین کو آتا دیکھ کر چھلانگ لگادی اور جانیں بچانے میں کامیاب رہے۔ حادثے کے نتیجے میں انجن کو نقصان پہنچا اور کراچی جانے والے ٹریک پر ریلوے ٹریفک معطل ہوگئی۔ ٹرین ڈرائیور احمد حسن نے جیو نیوز کو فون پر بتایا کہ ایمرجنسی بریک لگانے کے بعد ٹرین ٹریکٹر کو ڈیڑھ کلو میٹر گھسیٹ کر لے گئی ۔