پاکستان
19 جنوری ، 2013

پیپلز پارٹی پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ کیلئے مشاورتی عمل شروع کرنیکا فیصلہ

پیپلز پارٹی پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ کیلئے مشاورتی عمل شروع کرنیکا فیصلہ

لاہور … پیپلز پارٹی پنجاب نے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے مشاورتی عمل شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کا کہنا ہے کہ ایسا نگراں وزیراعلیٰ چاہتے ہیں جو غیر جانبدار اور ایماندار ہو۔ اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے مطابق اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے علاوہ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کو بھی اس عمل میں شریک کیا جائے گا، سب سے پہلے جماعت اسلامی کے پاس جائیں گے، پھر عمران خان سے مشاورت کی جائے گی۔ راجا ریاض کا کہنا تھا کہ مشاورتی عمل اگلے ہفتے سے شروع کر دیا جائے گا، سابق جج، سابق بیوروکریٹ اور سابق سیاست دانوں کے نام زیر غور ہیں ان میں سے ایک کو متفقہ امیدوار کے طور پر سامنے لائیں گے۔

مزید خبریں :