19 جنوری ، 2013
کوئٹہ … اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے اسمبلی کا ریکوزیشن اجلاس پیر سہ پہر 4 بجے طلب کرلیا ہے۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی سید مطیع اللہ آغا نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 18 ارکان کی ریکوزیشن پر طلب کیا ہے، اس سے قبل گورنر بلوچستان نے 15 جنوری کو اجلاس بلایا تھا جس کا ایجنڈا غیر سرکاری معاملات بتانا تھا، تاہم ارکان نے بلوچستان میں گورنر راج کی مخالف قرار داد پاس کی جس کے بعد گورنر نے اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا تھا۔