19 جنوری ، 2013
کوئٹہ … بلوچستان کے ضلع قلات کے شاہی بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق راج کمار نامی نوجوان ایک سیلون میں بیٹھا تھا کہ موٹرسائیکل پر سوار افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔