صحت و سائنس
19 جنوری ، 2013

چلڈرن اسپتال لاہور کے 4 ڈاکٹر برطرف

لاہور … محکمہ صحت پنجاب نے چلڈرن اسپتال لاہور کے 4 ڈاکٹروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق چلڈرن اسپتال میں ملازمین کو زدوکوب کرنے اور خواتین کو ہراساں کرنے پر ڈاکٹر شاداب مسعود اور ڈاکٹر احمد ذیشان کو ملازمت سے برطرف کیا گیا۔ ایڈہاک سینئر رجسٹرارز ڈاکٹر ذیشان خان اور ڈاکٹر سکندر کو بھی برطرف کر دیا گیا اور محکمہ صحت نے ان دونوں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں :