پاکستان
19 جنوری ، 2013

نواز شریف سندھ میں جلسے کررہے ہیں ، ووٹ پی پی کو ہی ملیں گے، قائم علی شاہ

نواز شریف سندھ میں جلسے کررہے ہیں ، ووٹ پی پی کو ہی ملیں گے، قائم علی شاہ

خیرپور … وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سندھ میں جلسے کررہے ہیں، مگر ووٹ پیپلز پارٹی کو ہی ملیں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ خیرپور کے قریب گوٹھ منگیو میں جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف 2 مرتبہ وزیر اعظم بنے لیکن سندھ کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کے ووٹ پیپلز پارٹی کے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مفاہمت اور جمہوری روایات کو قائم رکھ کر ہم اپنے 5 سال پورے کر رہے ہیں، آنے والے عام انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی۔

مزید خبریں :