19 جنوری ، 2013
اسلام آباد … اسلام آباد میں گیس سلنڈر کے دھماکے اور آتشزدگی کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسلام آبادکے سیکٹر جی سکس فور کے ایک گھر میں کھانا پکانے کیلئے رکھے گئے گیس سلنڈر میں دھماکا ہوا جس کی آواز علاقے میں دور دور تک سنی گئی۔ گیس سلنڈر کھانا پکانے کیلئے باورچی خانے میں رکھا گیا تھا جہاں سلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی ہوئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور کچن میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ۔