20 جنوری ، 2013
لاہور....گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ بہاولپور صوبے کی بحالی کا فیصلہ قومی اسمبلی کے آیندہ اجلاس میں ہوجائے گا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ صوبے میں ڈی جی خان اور ملتان ڈویژنز بھی شامل ہوں گے۔مخدوم احمدمحمود کا کہنا ہے قومی اسمبلی کے ہونے والے اجلاس میں بہاولپور صوبے کی بحالی سے متعلق فیصلہ ہوجائے گا۔