20 جنوری ، 2013
کراچی....پنجاب میں شدید دھند کے باعث ائرپورٹ بند کردیا گیا ہے جبکہ موٹر وے کے کئی حصوں کو بھی بند کردیاگیا ہے۔ شدید دھند کے باعث لاہور ائرپورٹ بند کردیا گیا ہے جس کے باعث متعدد پروازیں متاثر ہوئی ہیں جبکہ لاہور اسلام آباد موٹر وے شیخوپورہ سے لاہور ،لاہورسے پنڈی بھٹیاں اورپنڈی بھٹیاں سے فیصل آبادتک ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان نے ڈرائیورز کو کو فوگ لائٹس لگانے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔پنجاب میں دھند کی وجہ سے موٹر وے کے مختلف سیکشن بند کردیے گئے ہیں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند چھائی ہوئی ہے ، لاہور شہر اور گرد و نواح میں گہری دھند کے سبب موٹروے پر حد نگاہ صفر رہ گئی ہے۔ ترجمان موٹر وے کے مطابق لاہور فیصل آباد موٹر وے مکمل طور پر جبکہ اسلام آباد لاہور موٹر وے پنڈی بھٹیاں تک بند کر دیا گیا ہے۔