پاکستان میں بیرون ملک سے آنیوالوں کی کووڈ ٹیسٹنگ شروع

قومی ادارہ برائے صحت نے بارڈر ہیلتھ سروسز ڈپارٹمنٹ کو کووڈ ٹیسٹنگ کٹس فراہم کر دیں/ فائل فوٹو
قومی ادارہ برائے صحت نے بارڈر ہیلتھ سروسز ڈپارٹمنٹ کو کووڈ ٹیسٹنگ کٹس فراہم کر دیں/ فائل فوٹو

اسلام آباد: قومی ادارہ برائے صحت نے بارڈر ہیلتھ سروسز ڈپارٹمنٹ کو کووڈ ٹیسٹنگ کٹس فراہم کردیں۔

وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق بارڈر ہیلتھ سروسز ڈپارٹمنٹ کو 40 ہزار ریپڈ ڈائگنوسٹک کٹس دی ہیں۔

حکام کے مطابق اسلام آباد سمیت زیادہ ترائیرپورٹس پرباہر سے آنے والوں کی کووڈ ٹیسٹنگ شروع ہوگئی ہے، بیرون ملک سے آنے  والے 2 فیصد مسافروں کی لازمی کووڈ ٹیسٹنگ ہوگی۔

حکام نے بتایا کہ چند ظاہر ہونے والے کووڈ کیسز کی جینوم سیکونسنگ بھی ہورہی ہے، ہمارے ہاں کووڈ 19 کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے جب کہ جے این 1 کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب بارڈرہیلتھ سروسز حکام کے مطابق ملتان اور فیصل آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر تاحال ٹیسٹنگ کٹس نہیں پہنچیں۔

مزید خبریں :