پاکستان
20 جنوری ، 2013

گلگت بلتستان میں برفباری جاری،عطا آباد جھیل سے کشتی سروس معطل

گلگت بلتستان میں برفباری جاری،عطا آباد جھیل سے کشتی سروس معطل

اسکردو… گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں برفباری جاری ہے ،عطا آباد جھیل جم جانے سے کشتی سروس معطل ہوگئی ہے۔مری میں کپکپاتی سردی کے مزے لینے بڑی تعداد میں سیاح پہنچ گئے۔گلگت بلتستان کے اسکردو میں وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے۔استور ،دیامر اور غذر میں برفباری کا سلسلہ تھم جانے کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ہنزہ نگر میں عطا آباد جھیل جم جانے سے 6روز سے کشتی سروس معطل ہے اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔مری کے سرد موسم کو انجوائے کرنے بڑی تعداد میں سیاح پہنچے ہوئے ہیں۔مالاکنڈ ،ہزارہ ،شمالی بلوچستان اور آزادکشمیر کے پہاڑوں پر جمی برف نے نشیبی علاقوں میں سرد ی بڑھا دی ہے۔قبائلی علاقوں میں بھی سردی کی لہر برقرار ہے۔سندھ اور پنجاب کے علاقے سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

مزید خبریں :